the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی


(ایجنسیز)
مصر میں متوقع اہم ترین صدارتی امیدوار اور فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے اپنے دورہ روس کے موقع پر اعلی روسی قائدین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ روس کے ساتھ 2 ارب ڈالر کےاسلحہ خریداری کی ڈیل پر بات چیت کر سکیں۔

مبصرین کا خیال ہے کہ مصری فوجی قیادت جو آئندہ دنوں براہ راست ریاستی سربراہی پر فائز ہونے کاارادہ رکھتی ہے اپنے روائتی اتحادی امریکا پر اسلحہ انحصار کم کر کے روس پر انحصار بڑھانا چاہتی ہے۔

روس انیس سو ساٹھ اور ستر کی دہائیوں کے دوران مصر کو اسلحہ فراہم کرنے والا اہم ترین ملک رہ چکا ہے، تاہم بعد میں اس کی جگہ امریکا نے لے لی تھی۔

فیلڈ مارشل السیسی جو ملک میں جمال عبدالناصر کے حوالے سے پہچانے جانے کی



خواہش رکھتے ہیں اپنے صدارتی انتخاب سے پہلے عوام کو اسی ہیروشپ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

فیلڈ مارشل روس کے دورے پر ایک روز قبل بدھ کے روزعبوری وزیر خارجہ نبیل فہمی کے ساتھ ماسکو پہنچے تھے۔ نبیل فہمی روس میں اعلی سطح کی ملاقاتوں کے دوران فیلڈ مارشل کی معاونت کر رہے ہیں۔

روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان ملاقاتوں اور مذاکرات کا بنیادی نکتہ روسی اسلحے سے متعلق ڈیل کے حوالے سے ہے۔

اس سے پہلے روسی صنعتی ادارے کے سربراہ نے  قاہرہ کے دورے کے موقع پر بھی بتایا تھا کہ روس اور مصر کے درمیان ائیر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے حوالے ڈیل کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی روس اور مصر کے درمیان کچھ معاملات میں پیش رفت ہو چکی ہے۔
ٹیگز
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.